Today was my day activity

avatar
(Edited)

![img_20210729_180423.jpg](https://images.ecency.com/DQmPQCjT1oT7e339jndh4MFX2q15DMxAMo
میری طرف سے تمام دوستوں کو السلام علیکم امید کرتا ہوں میرے تمام دوست خیریت سے ہوں گے اور میں بھی خیریت سے ہوں۔

دوستوں آج میرے دن کا آغاز صبح تقریبا ساڑھے پانچ بجے ہوا صبح سویرے اٹھ کر میں سب سے پہلے نہانے کے لیے واش روم چلا گیا۔نہانے کے بعد میں صبح کا ناشتہ کرنے کے لیے اپنے گھر والوں کے پاس چلا گیا۔میں نے صبح کا ناشتہ کیا اور ناشتہ کرنے کے بعد میں نے سکول جانے کے لیے تیاری کرنا شروع کر دی۔دوستو میں آپ کو بتا دوں کہ میرا کل کمسٹری کا پیپر ہے۔اس لئے میں آج سکول جلدی چلا گیا کیوں کے میں نے سکول جا کر اپنے پیپر کی تیاری کرنا تھی۔جب میں سکول گیا تو میں نے اپنے اساتذہ اور دوستوں کو سلام کہا اور پھر میں پیپر کی تیاری کرنے میں مصروف ہوگیا۔ابھی ہماری کلاس کا وقت نہیں ہوا تھا لیکن میں نے تیاری کرنا شروع کر دیں اور تھوڑی دیر کے بعد ہماری کلاس کا وقت ہوگیا اور ہمارے استاد نے ہمیں پڑھانا شروع کر دیا۔ہمارا استاد ہمیں وہ تمام چیزیں پڑا رہا تھا جو پیپر میں آ سکتی ہیں۔اسی لیے ہم نے وہ تمام چیزیں ایجاد کیں جو ہمارے اساتذہ نے ہمیں بتائیں تھے۔اسلام علیکم استاد نے ہمیں کہا کہ بیٹا آپ کو ہی چیز یاد کریں جو آپ کو مشکل لگتی ہے۔اس لئے میں نے وہی تھی سجاد کی جو مجھے نہیں آتی تھی اور چھٹی ہونے کے بعد میں اپنے گھر واپس آ گیا۔جب میں گھر واپس آیا تو۔میں نے سب سے پہلے اپنے گھر والوں کو سلام کہا اور اس کے بعد میں اپنے کمرے میں چلا گیا۔اور اس کے بعد ہم سب گھر والوں نے مل کر کھانا کھایا۔ اور اس کے بعد میں اپنے گھر کے کاموں میں مصروف ہوگیا۔



0
0
0.000
0 comments